ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے عوام کو آگاہ کیا جائے ،قرۃ العین میمن

پیر 29 جون 2015 17:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) صوبائی وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر عوا م کو شدید گرمی اور لو سے محفوظ رکھنے اور فوری طبی امداد کی فراہمی کے لئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرۃ العین میمن نے ضلع کورنگی کی اہم شاہراہوں ،بس اسٹاپس اور چورنگی چوراہوں پر ہیٹ اسٹروک سینٹر کا قیام یقینی بناتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر ہیٹ اسٹروک کی مریضوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کا آغاز کردیا ۔

(جاری ہے)

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرۃ العین میمن نے شاہ فیصل زون میں شمع شاپنگ سینٹر چوک پر قائم ہیٹ اسٹروک سینٹر کا اچانک دورہ کرکے شدید گرمی اور لو کا شکار عوام کو طبی امدادکی فراہمی کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرۃ العین میمن نے کہاکہ شدید گرمی اور لو میں عوام غیر ضروری باہر نکنے سے گریز کریں ،احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے اگر گرم موسم میں کسی بھی قسم کی طبی امداد کی ضرور ہو تو قریبی طبی مراکز یا بلدیہ کورنگی کے تحت قائم ہیٹ اسٹروک سینٹر میں تشریف لائیں جہاں فوری طبی امداد کے لئے ماہرین اور طبی سہولیات موجود ہیں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرۃ العین میمن نے بلدیہ کورنگی کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ہیٹ اسٹروک سینٹر میں تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا ئیں ۔