کراچی، آصف زرداری کا پاک فوج کے متعلق بیان انتہائی شرمناک ہے ‘اسلم ابڑو

پیر 29 جون 2015 17:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) آصف زرداری کا پاک فوج سے متعلق بیان انتہائی شرمناک ہے، افواج پاکستان نہ صرف پاکستان بلکہ امت مسلمہ کے لیے قابل فخر ہے، وزیراعظم نوازشریف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے آصف زرداری سے ملاقات کرنے سے انکار کیا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن سندھ کے سیکریٹری اطفلاعات سندھ محمداسلم ابڑونے کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ افواج پاکستان نے قیام پاکستان سے لے کر اب تک لازوال قربانیاں دی ہیں اور مشکل کی ہر گھڑی میں انہوں نے قوم کا ساتھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جب آصف زرداری رات کو ایئر کنڈیشنر کمرے میں پرسکون نیند سو رہے ہوتے ہیں اس وقت پاک آرمی کے نوجوان رات کو سرحد پر گرمی اور سردی کا مقابلہ کررہے ہوتے ہیں آصف زرداری کا بیان قابل مذمت ہے ہمارا بچہ بچہ افواج پاکستان کے ساتھ ہے ۔

متعلقہ عنوان :