تمام جماعتیں حکومت وقت کے ساتھ دیں تو دہشت گردوں کا صفایا ہوجائے گا ،پنجابی قومی تحریک

پیر 29 جون 2015 17:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء)پنجابی قومی تحریک کے قائد ڈاکٹر یوسف سلیم،چوہدری الہی بخش،ٍڈاکٹر عبید الرحمن ڈاکٹر رفیق اور خالق نواز نیازی نے پاکستان ہاؤس سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت تمام مسائل اور پریشانیاں ایکشن پلان کے تحت ختم کرنے کے لئے ہر ادارہ کام کر رہا ہے یہ پلان عسکری قیادت اور تمام سیاسی اور دینی جماعتوں کی متفقہ فیصلہ سے بنایا گیا تھا جب سے یہ پلان معرض وجود میں آیا ہے بہت اہم بیماریوں میں شفاء دیکھنے میں آرہی ہے اگر تمام جماعتیں حکومت وقت کے ساتھ ایک پیج پر قائم رہیں تو دہشت گردوں کا بھی صفایا ہو جائے گا اور دہشت گردوں کے معاونین بھی نہ صرف قوم کے سامنے آجائیں گے بلکہ اپنی وطن دشمن سازشوں سے توبہ کر لیں گے جو پارٹیاں افراتفری پھیلا کر اپنے آپ کو زندہ رکھ رہی ہیں وہ بھی صراط مستقیم پر آجائیں گی افہام و تفہیم کی جس پالیسی پر حکومت وقت چل رہی ہے اس کو جاری رکھنے کے لئے تمام جماعتوں کو اعتماد میں لینا سب سے زیادہ ضروری ہے۔