جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت

پیر 29 جون 2015 17:58

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ جڑی بوٹیاں فصلوں کے کیڑوں کو تحفظ فراہم کرتی ہیں جبکہ جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی نہ ہونے ، زرعی ایجوکیشن سے لا تعلقی اور شرح خواندگی کی کمی کے باعث 80فیصد کسان جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے اقدامات نہیں کرتے جس سے فصلوں کی پیداوار بری طرح متاثر ہوتی ہے