قومی وسائل بے رحمی سے لوٹنے والے احتساب کی گرفت میں آگئے،صدر ممنون
ملک کو بدعنوانی سے محفوظ رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ قومی وسائل لوٹنے والے نمایاں لوگوں کو عبرت کا نشان بنادیا جائے اچھی حکمرانی کی عوامی خواہش میں ریاستی ادارے شریک ہو گئے ہیں، اب تبدیلیوں کا راستہ روکنا ممکن نہیں، سیمینار سے خطاب
پیر 29 جون 2015 18:00
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قومی وسائل کو بے رحمی سے لوٹنے والے احتساب کی گرفت میں آچکے ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ ان سے حساب لیا جائے۔صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار آج ایوان صدر میں وزیر اعظم معائنہ کمیشن کے زیر اہتمام احتساب اور گڈ گورننس کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر انھوں نے وزیر اعظم معائنہ کمیشن کی ہیلپ لائن 1818 کا بھی افتتاح کیا اور توقع ظاہر کی کہ اس سے بدعنوانی پر قابو پانے اور عوامی شکایات کے حل میں مدد ملے گی۔ صدر مملکت نے کہا کہ ملک کو آئندہ بدعنوانی سے محفوظ رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ قومی وسائل کو لوٹنے والے نمایاں لوگوں کو عبرت کا نشان بنادیا جائے۔اس مقصد کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنی سرگرمیاں تیز کرکے عوامی توقعات پر پورے اتریں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.