پنجاب حکومت نے آٹھویں جماعت کی جغرافیہ کی کتاب میں پنجاب کے غلط نقشے کی اشاعت پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے خط لکھ دیا

پیر 29 جون 2015 18:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) پنجاب حکومت نے آٹھویں جماعت کی جغرافیہ کی کتاب میں صوبہ پنجاب کے غلط نقشے کی اشاعت کے معاملے پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لئے خط لکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ایک اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف نے نصاب کی کتاب میں صوبہ پنجاب کے غلط نقشے کی اشاعت پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا اور اس حوالے سے جلد اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔

پیر کے روز چیف سیکرٹری پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو جوڈیشل کمشن کے قیام کے حوالے سے خط لکھا ہے،اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب کی اپنی ٹاسک فورس بھی معاملے کے حوالے سے حقائق جانے گی اور رپورٹ وزیراعلیٰ شہبازشریف کو پیش کرے گی جس میں غلط نقشے کی اشاعت سے متعلق ذمہ دار افراد کا تعینا کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :