`عید الفطر 18 جولائی بروز ہفتہ ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی`

پیر 29 جون 2015 18:13

لاہور :( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء ) شوال کا چاند سترہ جولائی کو نظر آنے کا قوی امکان ہے، عیدالفطر اٹھارہ جولائی ہفتے کے روز ہو گی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق اس سال رمضان المبارک کا مہینہ انتیس دنوں کا ہونے کی توقع ہے۔ سترہ جولائی کی شام چاند کی عمر سینتیس گھنٹے ہو گی۔ سترہ جولائی کو شوال کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ چاند نظر آنے کی صورت میں عیدالفطر اٹھارہ جولائی کو ہو گی `