`کرپشن میں ملوث نامور شخصیات کو سزا ملنی چاہیئے ممنون حسین

کرپشن میں ملوث نامورشخصیات کو سزادیکر اس خرابی پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔صدر مملکت کا سیمینار سے خطاب `

پیر 29 جون 2015 18:15

اسلام آباد:( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء ) صدر ممنون حسین کا کہنا ہے کہ ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کے لئے اس میں ملوث اہم شخصیات کو عبرتناک سزا ہونی چاہیئے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں احتساب اور بہترطرز حکمرانی کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ کئی نامور شخصیات کرپشن میں ملوث ہیں اگر انہیں عبرتناک سزا دی جائے تو اس خرابی پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی استعداد کو بڑھاتے ہوئے کرپشن کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں`

متعلقہ عنوان :