کیربیئن لیگ میں کرس گیل کی 90 رنز کی طوفانی اننگز، جمیکا نے سینٹ لوشیا کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا

پیر 29 جون 2015 18:16

کیربیئن لیگ میں کرس گیل کی 90 رنز کی طوفانی اننگز، جمیکا نے سینٹ لوشیا ..

سینٹ لوشیا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) کیربیئن پریمیئر لیگ، کرس گیل کی طوفانی بیٹنگ کی بدولت جمیکا تلاواز نے سینٹ لوشیا ذوکس کو بآسانی 10 وکٹوں سے ہرا کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

فاتح ٹیم نے 119 رنز کا ہدف 10 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا۔ جارح مزاج بلے باز نے 36 گیندوں پر 90 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں نو فلک شگاف چھکے اور چھ چوکے شامل تھے۔ `