یوتھ ون ڈے سیریز،بنگلہ دیش کی انڈر 19 کرکٹ جنوبی افریقہ پہنچ گئی

پیر 29 جون 2015 18:24

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) بنگلہ دیش کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم جیت کا عزم لئے جنوبی افریقہ پہنچ گئی جہاں پر وہ جنوبی افریقن انڈر 19 ٹیم کے خلاف سات ایک روزہ میچوں پر مشتمل یوتھ ون ڈے سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 5 جولائی کو پہلے ون ڈے میچ سے ہو گا۔ اس سے قبل رواں برس اپریل میں بنگلہ دیش کی سرزمین پر کھیلی گئی یوتھ سیریز میں بنگال ٹائیگرز نے جنوبی افریقن انڈر 19 کو 6-1 سے شکست دی تھی۔ `

متعلقہ عنوان :