10 جون سے گیس کی فراہمی مطل ہونے کے باعث پاکستان اسٹیل کی پیداوار صفر پر آگئی؛ترجمان
پیر 29 جون 2015 18:26
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) پاکستان اسٹیل کی پیداوار صفر سطح پر آگئی جس کی بڑی وجہ10 جون 2015 سے گیس کی فراہمی کا مطل ہونا بتایا جاتا ہے۔اسٹیل مل کے ترجمان کے مطابق اس صورت حال کے سدباب کے لئے وفاقی وزیر پیٹرولیم اینڈ نیچرل ریسورسز شاہدخا قان عباسی اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام سے باربار درخواست کی گئی لیکن وہاں سے کوئی مثبت جواب موصول نہیں ہوا۔
ان حالات کے باوجوداب تک بلاسٹ فرنسز کو فعال رکھا گیا لیکن بار بار بند کرنے اور چلانے سے ایک بلاسٹ فرنس کا اندرونی ٹمپریچر انتہائی کم ہوگیاہے اور اس کی لانسنگ کی جا رہی ہے۔ جب کہ دوسرا بھی اسی صورتحال کے قریب ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر گیس کی بندش مزید دیر تک جاری رہتی ہے تواس صورت میں فرنس کولرزسے پانی کا اخراج شروع ہوجائے گا اور نتیجتاً پلانٹ کے بہت بڑے اسٹر کچر کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے اور پلانٹ مکمل بند ہو جائے گا۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.