کراچی سمیت صوبے بھر میں گرمی کی شدت سے پریشان عوام کیلئے ضلعی سطح پر قائم ”ہیٹ اسٹروک کیمپ“ کو مزید فعال کیا جائے گا
کراچی میں تمام رفاہی پلاٹس، سرکاری زمینوں اور چائنہ کٹنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائیگی؛وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی زیرِ صدارت اجلاس میں فیصلے
پیر 29 جون 2015 18:26
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ بلدیات کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں گرمی کی شدت سے پریشان عوام کے لئے ضلعی سطح پر قائم ”ہیٹ اسٹروک کیمپ“ کو مزید فعال کیا جائے گا اور ان میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف، ادویات، پانی، برف سمیت تمام ضروریات کی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی میں تمام رفاہی پلاٹس، سرکاری زمینوں اور چائنہ کٹنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی اور اس میں ملوث ناظمین اور سرکاری ملازمین کے کیسز کو اینٹی کرپشن میں بھیجا جائے گا۔اس ماہ سے کے ایم سی، واٹر بورڈ اور تمام ڈسٹرکٹ ملازمین کی تنخوائیں صرف سندھ بینک کے ذریعے ادا کی جائیں گی اور جن ملازمین نے تاحال سندھ بینک میں اکاؤنٹس نہیں کھلوائیں ہیں ان کو شوکاز نوٹس جاری کرکے ان کو ملازمتوں سے فارغ کردیا جائے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.