کراچی میں گرمی کی حالیہ لہر سے جاں بحق ہوجانے والوں کی تعداد 1160 تک جاپہنچی

پیر 29 جون 2015 18:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) کراچی میں گرمی کی حالیہ لہر سے لو کے باعث جاں بحق ہوجانے والوں کی تعداد 1160 تک جاپہنچی ہے۔مختلف اسپتالوں میں گزشتہ رات سے اب تک مزید دس افراد دم توڑ گئے۔کراچی میں جاری گرمی کے باعث شہر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے،تاہم شہر میں کے الیکٹرک کی جانب سے جاری طویل لوڈشیڈنگ کے باعث سرکاری ونجی اسپتالوں میں موجود جنریٹرز میں فنی خرابیوں کی وجہ سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامناہے جبکہ ایمبولینسوں کے فقدان کی وجہ سے ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد میں انتظامیہ کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مریضوں کا رش پچھلے ہفتے کے مقابلے میں کم ہونے کے باوجود گزشتہ رات سے اب تک 10 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق جناح اسپتال میں365 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

سول میں 148، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اسپتالوں میں یہ تعداد 232، لیاقت نیشنل میں 73، انڈس اسپتال میں 41 کورنگی اسپتال میں 14 اور سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت ا?باد میں 6 افراد، اوجھا اسپتال میں 19 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

اس کے علاوہ قطر اسپتال میں 32 ،، پٹیل اسپتال میں 30 اورضیاالدین اسپتال میں 60 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ میمن میڈیکل انسٹیوٹ اسپتال میں 23، پٹیل اسپتال میں 40،قومی ادارہ برائے امراض قلب میں41 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ماہرین صحت کا کہناہے کہ گرم شہرمیں جاری شدید گرمی کی لہر میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے ان کا کہنا ہے کہ موجودہ موسم میں احتیاطی تدابیر ا ختیار کرنے سے ہیٹ اسٹروک سے باآسانی بچا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :