کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کی درخواست ضمانت منظور کرلی

پیر 29 جون 2015 18:27

کراچی) اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء)کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما عامر خان کی درخواست ضمانت منظور کرلی ۔پیر کو ایم کیو ایم رہنما عامرخان کی درخواست ضمانت کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ہوئی۔سماعت کے بعد عدالت نے ایم کیو ایم رہنما عامر خان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیاجبکہ ان کے ملک سے باہر جانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

عامر خان کی درخواست ضمانت پر عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ عدالتی حکم میں عامر خان کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ تفتیش کے دوران اپنا بھرپور تعاون کریں گے اگر ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان ملک سے باہر جانا ضروری ہو تو وہ پہلے عدالت میں درخواست جمع کروائیں گے اور اس کی منظوری کے بعد ہی ان کو ملک سے باہر جانے کی اجازت ہوگی،جب کہ کیس کی مزید سماعت 15 جولائی تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما اور کارکن بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ رینجرز نے 11 مارچ کوصبح سویرے رینجرز کی بھاری نفری نے ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو اور اطراف کے مکانوں پر چھاپہ مارا اور متحدہ کے رہنماوٴں عامر خان، عبدالحسیب ، ڈاکٹر سلیم دانش، ارشد حسین، ڈاکٹرایوب شیخ اور رکن سندھ اسمبلی ریحان ظفر سمیت متعدد کارکنوں کوحراست میں لیا گیا تھا جن میں اکثر کو بعد ازاں چھوڑ دیا گیا تھا جبکہ عامر خان کو 90 روز اپنی تحویل میں رکھنے کے بعد عزیز آباد پولیس کے حوالے کردیا تھاعامر خان پرٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث ملزمان کو پناہ دینے کا الزام تھاجس کا مقدمہ بھی اسی تھانے میں درج ہے

متعلقہ عنوان :