بحریہ یونیورسٹی میری ٹائم پالیسی کی تشکیل کے لئے اپنی تجاویز جلد پیش کرے
صدر مملکت ممنون حسین کی بحریہ یونیورسٹی کو ہدایت
پیر 29 جون 2015 18:36
اسلام آباد ۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے بحریہ یونیورسٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ میری ٹائم پالیسی کی تشکیل کے لئے اپنی تجاویز جلد پیش کرے تاکہ موجودہ حالات میں دفاع اور سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔
(جاری ہے)
صدر مملکت نے جو بحریہ یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں، نے یہ بات یونیورسٹی کے ریکٹر وائس ایڈمرل ریٹائرڈ تنویر فیض سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔
صدر مملکت نے ادارے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بحریہ یونیورسٹی ملک کا ایک اہم تعلیمی ادارہ ہے جو میری ٹائم سیکورٹی پر تحقیق کے علاوہ انجینئرنگ اور سوشل سائنسز سمیت کئی شعبوں میں اعلیٰ تعلیمی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ صدر مملکت نے معذور طلبہ کے لئے دو فیصد نشستوں کو مخصوص کرنے اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو سکالرشپ فراہم کرنے کی پالیسی پر بھی بحریہ یونیورسٹی کے کردار کی تعریف کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.