معاشرے کے غریب اور نادار افراد کی مدد کرنا ہم سب کی مذہبی دینی اور قومی ذمہ داری ہے، مرتضیٰ جاوید عباسی
پیر 29 جون 2015 18:39
اسلام آباد ۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ معاشرے کے غریب اور نادار افراد کی مدد کرنا ہم سب کی اولین مذہبی دینی اور قومی ذمہ داری ہے، ماہ صیام ہمیں ایثار قربانی اور تقویٰ کا درس دیتا ہے۔ ہم اس ماہ مبارک میں حاجت مندوں اور ضرورت مندوں کی ضروریات کو پوری کر کے الله تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کر سکتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایبٹ آباد میں راجہ غلام حیدر ٹرسٹ کے تحت منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر نے غریب اور نادار افراد کے درمیان رمضان گفٹ تحائف تقسیم کئے جن میں اشیائے خوردونوش اور کپڑے شامل تھے۔ اس موقع پر سینیٹر کلثوم پروین بھی موجود تھیں۔(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر نے دو غریب لڑکیوں کے جہیز کے لئے پچاس پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان بھی کیا۔
انہوں نے ہر سال 1500 خاندانوں میں رمضان گفٹ تقسیم کرنے کا اعلان بھی کیا۔ ڈپٹی اسپیکر نے معاشرے کے مخیر حضرات کو اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا بھی کہا۔ ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ معاشرے کے محکوم اور پسے ہوئے طبقات کی فلاح و بہبود موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بجٹ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ایک سو ارب سے زائد فنڈز غریب اور نادار افراد کی فلاح و بہبود کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.