کراچی، انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ صفورا میں گرفتار ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کردی

پیر 29 جون 2015 18:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ صفورا میں گرفتار ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی نے سانحہ صفورا کے ملزمان سعد عزیز ،طاہر حسین اور اسد الرحمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا اور ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ان کے ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کردی جبکہ ملزم سعد عزیز کو ڈیبرا لوبو کیس ،پریڈی پولیس حملہ کیس ،سمیت دیگر کیسز میں بھی 14 دن کی توسیع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :