کراچی کی مقامی عدالت میں ضمانت منسوخ ہونے پر ملزم عدالت سے فرار ہوگیا

پیر 29 جون 2015 18:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) کراچی کی مقامی عدالت میں ضمانت منسوخ ہونے پر ملزم عدالت سے فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت میں ملزم آصف سیٹھی نے اقدام قتل کے الزام میں درخواست ضمانت دائر کی تھی اس پر الزام تھا کہ اس نے 25مئی 2015 کو میٹھادر تھانے کی حدود میں شیریں خان نامی شخص کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا عدالت نے سرکاری وکیل کے اعتراضات کے بعد ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی جس کے بعد ملزم احاطہ عدالت سے فرار ہوگیا

متعلقہ عنوان :