کراچی کی مقامی عدالت میں ایم کیوایم کے مرکز سے گرفتار ملزمان ظفر اور نفیس کے خلاف قتل کیس میں چالان پیش کردیا گیا

پیر 29 جون 2015 18:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) کراچی کی مقامی عدالت میں ایم کیوایم کے مرکز سے گرفتار ملزمان ظفر اور نفیس کے خلاف قتل کیس میں چالان پیش کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزم ظفر خان اور نفیس احمد کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیروسے گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر قتل کے الزامات تھے۔ عدالت میں دونون ملزمان کے خلاف تھانہ ایف بی ایریا میں فضل عباس نامی شخص کو قتل کے مقدمہ کا چالان پیش کردیاہے جبکہ ملزمان کے اعترافی بیان بھی عدالت میں جمع کرایا گیا ہے