گرمی سے ہلاکتیں ،سند ھ ہائی کورٹ نے کے الیکٹرک ،واٹر بورڈ اور دیگر حکام کو نوٹس جاری کردیئے

پیر 29 جون 2015 18:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں گرمی سے ہونے والی ہلاکتوں کے خلاف دائر درخواست پر اگست کے پہلے ہفتے تک کے الیکٹرک ،واٹر بورڈ اور دیگر حکام کو نوٹس جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں مولوی اقبال حیدر نے درخواست دائر کی تھی کہ کراچی میں ہیٹ اسٹروک کے باعث سینکڑوں افراد جاں بحق ہوئے اس میں سب سے بڑا کردار کے ا لیکٹرک کا تھا جس نے پوش علاقوں کے بجائے کچی اور غریبوں کی آبادیوں میں لوڈ شیڈنگ کی جبکہ پانی کی فراہمی بھی متاثر تھی جس نے ہلاکتوں میں مزید اضافہ کیا لہذا ان اداروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عقیل احمد عباسی نے کرتے ہوئے اپنے آرڈر میں کہا کہ درخواست بہت مبہم اور عمومی نوعیت کی ہے عدالت میں ٹھوس شواہد پیش کریں جبکہ ایڈوکیٹ جنرل اس معاملے میں عدالت کی معاونت کریں عدالت نے مزید سماعت اگست کے پہلے ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے واٹر بورڈ اور دیگر اداروں کو نوٹس جاری کردیئے ہیں

متعلقہ عنوان :