حکو مت سندھ شدید گر می اور ہیٹ اسٹرو ک سے متا ثرہ مریضو ں کی بحا لی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،شرمیلا فاروقی

پیر 29 جون 2015 19:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) وزیر اعلیٰ سندھ کی معا ون خصو صی برا ئے ثقا فت و سیا حت شر میلا فا رو قی نے کہا ہے کہ حکو مت سندھ شدید گر می اور ہیٹ اسٹرو ک سے متا ثرہ مریضو ں کی بحا لی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے کے الیکٹرک کو بھی چا ہئے کہ وہ غریب عوا م کے زخمو ں پر نمک نہ چھڑکے اور لو ڈ شیڈنگ پر قا بو پا ئے ۔

(جاری ہے)

یہ با ت انہو ں نے جنا ح ہسپتا ل ،عبا سی شہید ہسپتا ل اور قطر ہسپتا ل میں گر می سے متا ثرہ مریضو ں کی عیا دت اور ہسپتا لو ں میں مو جو د انتظا ما ت کا جا ئزہ لیتے ہو ئے کیا ۔

انہو ں نے مزید کہا کہ قدرت کے معا ملا ت میں انسا ن کا زور نہیں چل سکتا عوا م کو چا ہئے کہ اس با بر کت ما ہ رمضا ن کے مو قع پر خدا سے با ر ش کی دعا کریں تا کہ گر می کی شدت کم ہو سکے ۔شر میلا فا رو قی نے ہسپتا لو ں میں مہیا کی جا نے وا لی سہولیا ت پر اعتما د کا اظہا ر کیا اور مریضو ں پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ وہ ما ہرین کی جا نب سے بیا ن کی جا نے والی احتیا طی تدا بیر پر سختی سے عمل کریں کیو نکہ کسی بھی قسم کی غلطی اور کو تا ہی جا ن لیوا ثا بت ہو سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :