بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے الیکٹرک کو سرکاری تحویل میں لیا جائے‘محمد ثروت اعجاز قادری

رمضان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرکے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مشکلات میں گھیر اجارہا ہے ‘سربراہ پاکستان سنی تحریک

پیر 29 جون 2015 19:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء ) سر براہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے الیکٹرک کو سرکاری تحویل میں لیا جائے ،رمضان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرکے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مشکلات میں گھیر اجارہا ہے ،گرمی کے ستائے پریشان حال ایک طرف غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ و گرمی کے باعث بیمار ہیں تو دوسرئی طرف اسپتالوں میں مریضوں کیلئے دوائیں میسر نہیں ہیں ،وفاقی و صوبائی حکومتیں ایک دوسرے پر الزام تراشی کے بجائے عوام کو ریلیف دینے کیلئے کام کریں ،عو ام کو سہولت دینے کی بجائے سیاست نہ چمکائی جائے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اگر عوام کا پارہ بگڑ گیا تو عوام کے غیض و غضب سے کوئی محفوظ نہیں رہ سکے گا ،بہتر ہوگا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑ سکتے کارکنان عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی کاوشیں تیز کردیں۔اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے تحت غریبوں و مستحقین میں امدادی سامان ہر سال کی طرح امسال بھی تقسیم کیا جائے گا ۔

علاقائی سطح سفید پوش اور مستحقین میں امدادی سامان کارڈ بانٹ دیئے ہیں ۔ خدمت سب کیلئے سلوگن کے ساتھ فلاحی خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں ،عوام کی خدمت عبادت ہے ،حکمران عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ۔کرپشن ،زمینوں پر قبضے ،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کو یقینی بنایا جائے ۔کراچی کو امن کا گہوارہ بناکر ہی ملک کی معیشت کو مستحکم اور ملک کو ترقی کی جانب گامزن کیا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :