جامعہ نعیمیہ میں اجتماعی اعتکاف کے لئے رجسٹریشن کاآغاز کردیا گیا

سرفراز نعیمی فاؤنڈیشن سحری وافطاری کاانتظام و انصرام کریگی،جید اسلامی اسکالرزتربیتی لیکچرز دینگے‘ترجمان جامعہ نعیمیہ

پیر 29 جون 2015 19:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء )جامعہ نعیمیہ میں اجتماعی اعتکاف کے لئے رجسٹریشن کاآغاز کردیا گیاہے۔متعکفین کی سحری و افطاری انتظام و انصرام سرفراز نعیمی فاؤنڈیشن کرئے گی جبکہ نعیمین ایسوسی ایشن سے منسلک علماء ومشائخ اور اسلامی اسکالرزتربیتی لیکچرز دینگے۔

(جاری ہے)

جامعہ نعیمیہ کے شعبہ دعوت وتبلیغ کے ترجمان کے مطابق اجتماعی اعتکاف کے سلسلے میں تمام ترانتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ماہ رمضان کے پرکیف ساعتوں میں متعکفین کے لئے خصوصی شب بیداری اورعبادات کااہتمام کیا جائیگا۔26رمضان کے نزول قرآن کانفرنس منعقد کی جائیگی جس میں علامہ راغب حسین نعیمی ،مفتی حسیب قادری،علامہ لیاقت علی صدیقی سمت نامور علماء مشائخ اظہار خیال فرمائینگے۔