رکن قومی اسمبلی ملک رشید احمد خاں کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

ضلع بھر میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا ‘ترقیاتی کاموں کے معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا ،اجلاس میں فیصلہ

پیر 29 جون 2015 19:09

قصور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء ) رکن قومی اسمبلی ملک رشید احمد خاں کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ڈی سی او کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ڈی سی اوقصور عدنان ارشد اولکھ ،ڈی پی او رائے بابر سعید ، ایم این ایز رانا محمد اسحاق خاں ، چوہدری سلیمان حنیف ، ایم پی ایز ملک محمد احمد خاں ،ملک احمد سعید خاں ،شیخ علاؤ الدین ، حاجی نعیم صفدر انصاری ،یعقوب ندیم سیٹھی ،محمد انیس قریشی ،محمود انور چوہدری ،ای ڈی او فنانس ڈاکٹر ظفر اقبال شاکر ، ای ڈی او ایجو کیشن ذوالفقار علی ، ای ڈی او ورکس اینڈ سروسز ،اسسٹنٹ کمشنر چونیاں شیخ محمد سلیم ، اے سی پتوکی محمد نواز گوندل ، اے سی کوٹ رادھا کشن سرمد تیمور، ایس ڈی او ہائی وے معظم جعفری ، ڈی او پلاننگ محمد مصدق وٹو خاں ، ایکسئین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ناصر اقبال ، ایس ڈی او پروانشل بلڈنگ محمد ارشداور دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا اور نئی سکیموں کو حتمی شکل دی گئی ۔ اجلاس میں سوئی گیس کی سکیموں ،واپڈا ،خادم پنجاب دیہی روڈزپروگرام کے فیز 1کے تحت جاری دیہی سڑکات کی تعمیر اور تکمیل کی رفتار کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ترقیاتی کاموں کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کیساتھ ساتھ عوامی نمائندے بھی اپنے اپنے حلقے میں جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا کرینگے اور کام کی تکمیل پر کونٹر سائن کیا کرینگے تا کہ ترقیاتی سکیموں میں بہترین میٹریل کے استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ترقیاتی سکیموں میں ناقص کوالٹی میٹریل کے استعمال اور فنڈز کا دیانتدارانہ استعمال کرنے والوں کیخلاف اس فورم کے ذریعے سخت ایکشن لیاجائیگا ۔ اس کے علاوہ اجلاس میں محکمہ ایجو کیشن ‘محکمہ ہیلتھ ، ٹی ایم اے ،واٹر سپلائی سکیموں ،ضلع میں امن و امان کی صورتحال اورمحکموں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ محکمہ جات کے افسران کو زیر تعمیر ترقیاتی سکیموں کو جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :