مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کو سخت مایوس کر دیا ہے غریب عوام مہنگائی،، لا قانونیت کے ہاتھوں تنگ آ چکے ہیں‘ثمینہ خالد گھرکی
پیر 29 جون 2015 19:10
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء ) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کو سخت مایوس کر دیا ہے غریب عوام مہنگائی،بیروز گاری اور لا قانونیت کے ہاتھوں بہت تنگ آ چکے ہیں وفاقی حکومت نے انہیں ریلیف دینے کی بجائے حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ۔
(جاری ہے)
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ماہ رمضان جیسے بابرکت مہینے میں بھی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے دوسری جانب پیپلز پارٹی کی حکومت نے ماہ رمضان اور ہرمذہبی تہوار میں بجلی کی ایک منٹ کے لئے بھی لوڈ شیڈنگ نہیں ہونے دی تھی۔
ثمینہ خالد گھرکی نے مزید کہا کہ حکومت انتخابات سے پہلے کئے ہوئے اپنے ایک بھی وعدے پر عمل نہیں کر سکی ہے اس وجہ سے پاکستانی عوام بہت پریشان ہے حکومت اپنی ترجیحات پر غور کرے اور عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارا دلانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے وگرنہ ہم عوام کے بڑھتے ہوئے مسائل کے حل کے لئے ہر فورم پر بھرپور آواز بلند کرتے رہیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.