کوئٹہ، نامعلوم افرد نے فائرنگ کرکے پولیس انسپکٹرکو قتل کردیا

پیر 29 جون 2015 19:47

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء ) نامعلوم افرد نے فائرنگ کرکے پولیس انسپکٹرکو قتل کردیا ۔ ۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز ضلع کچہری میں تعینات پولیس انسپکٹر محمد نسیم اپنی ذاتی گاڑی میں گھر جارہاہے تھا جان محمد روڈ پر نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے واقعے کی اطلاع ملتے پولیس ایف سی موقع پر پہنچ گئی ان کی لاش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچا دی جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ۔