ضلعی انتظامیہ نے رمضان کے پہلے عشرہ کے دوران شہر بھر میں گراں فروشی کر نے والوں کے خلاف کریک ڈا ؤن کیا‘ڈی سی او لاہور

پیر 29 جون 2015 19:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء ) ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن آفیسرلاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہاہے کہ ضلعی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے پہلے عشرہ کے دوران شہر بھر میں اوپن اور کریٹیکل مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ پر گراں فروشی کر نے والوں کے خلاف بھر پور کریک ڈا ؤن کیا۔انہوں نے بتایا کہ شہر کی کریٹیکل مارکیٹس میں بنائے گئے سہولت سنٹرز میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس موجود رہتے ہیں اور گراں فروشی کے خلاف شکایات پر فوری طور پر کارروائی عمل میں لاتے ہیں۔

ڈی سی او لاہور نے کہا کہ ضلعی انتطامیہ گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جا ری رکھے ہوئے ہے انہوں نے کہ کہ ضلعی انتظامیہ کے 104پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے یکم رمضان المبارک سے اب تک13,677دکانوں پر چھا پے مارے اور 2,944 دکانوں پر گرانفروشی ثا بت ہوئی جس پر2,038 گرانفروشوں کو گرفتار کر وایا گیا ہے جن میں سے 722دکانداروں کو سیدھا جیل بھیجا گیا جبکہ 988 ایسے دکاندارجو کہ معمولی گراں فروشی میں ملوث تھے ان کو 19لاکھ38ہزار5سو روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس شہر بھر میں پوری طرح متحرک ہیں اور رمضان المبارک کے دوران گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کی شکایات پر بھر پور کریک ڈاؤن کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :