ضلعی انتظامیہ لاہور کا بھکاریوں کے خلاف بھر پور کریک ڈا ؤن جا ری

پیر 29 جون 2015 19:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کا بھکاریوں کے خلاف بھر پور کریک ڈا ؤن جا ری ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈز نے رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں شہر کے مختلف علا قوں میں کارروائی کر تے ہوئے 222بھکاریوں کو پکڑا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پکڑے جا نے والے222بھکاریوں کو جن میں 88خواتین اور 133مرد بھکاری شامل ہیں ان بھکاریوں کو سبحانی اور ایدھی ٹرسٹ میں رکھاگیاہے۔

ڈی سی او لاہور نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کے محکمہ سوشل ویلفیئر کی سپیشل ٹیمیں بھکاریوں کو پکڑنے کے لیے شہر کی اہم سڑکوں اور مارکیٹوں کی کڑی نگرانی کر رہی ہیں۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے چھاپہ مار ٹیموں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ شہر میں بھکاریوں کے نیٹ ورک کو تلاش کریں تا کہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف بھر پور کریک ڈا ؤن کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :