جامعہ کراچی: ایم اے اور ڈبل ایم اے پرائیوٹ کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

پیر 29 جون 2015 19:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء)جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق ایم اے اور ڈبل ایم اے پرائیوٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2014 ء کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں200=/ روپے لیٹ فیس کے ساتھ06 جولائی 2015 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

طلبہ اپنے امتحانی فارم 3500=/) (3300+200=روپے فیس برائے سال اول/ آخر کے ساتھ بینک کاؤنٹرز واقع سلورجوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2008 ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 5000=/ روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہونگے۔