جامعہ کراچی: بی کام پرائیوٹ کے ضمنی امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

پیر 29 جون 2015 19:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء)جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی کام پرائیوٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2014 ء کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 06 جولائی 2015 ء تک توسیع کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

طلبہ اپنے امتحانی فارم 3900=/ روپے فیس برائے سال اول/ دوئم اور 6900=/ روپے فیس برائے(سال اول ودوئم باہم) کے ساتھ بینک کاؤنٹرز واقع سلورجوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کراسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2008 ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000=/ روپے اضافی جمع کرانے ہونگے۔دریں اثناء طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی مارکس شیٹ سالانہ امتحانات برائے 2014 ء جامعہ کراچی کے سلورجوبلی گیٹ پر واقع کاؤنٹر نمبر 01 سے حاصل کرلیں۔مارکس شیٹ کے حصول کے لئے اصل ایڈمٹ کا رڈ اور رجسٹریشن کارڈ اورقومی شناختی کارڈہمراہ لانا ضروری ہے۔