ایف بی آر انکم ٹیکس نو ٹسوں پر بار کوڈ لگائے گا، نوٹس جعلی ہونے پر شکایت کی جا سکے گی
پیر 29 جون 2015 19:56
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے یکم جو لائی 2015ء سے انکم ٹیکس کے تمام نوٹس کمپو ٹرائزڈ سسٹم کے ذریعے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ تمام نوٹس بار کوڈڈ ہوں گے اور ان کے اصلی ہونے کی تصدیق کی جا سکے گی۔
(جاری ہے)
ایف بی آر کے اعلا میے کے مطابق ٹیکس گزاران انکم ٹیکس نو ٹس ملنے کی صورت میں اس کے اصلی ہونے کی تصدیق کے لیے ایف بی آر کے پورٹل https://e.fbr.gov.pk/کو وزٹ کر سکتے ہیں جہاں پر Help & Support مینیو پر کلک کرنے کے بعد Online Notice Verification کو منتخب کریں اور Bar Code کے نیچے دیے گئے نمبرز کو دیے گئے خانے میں ٹائپ کر کے سرچ کا بٹن دبائیں۔
نوٹس اصلی نہ ہونے کی صورت میں Invalid Bar Code کا پیغام آ جائے گا یا غلط ڈیٹا سامنے آ جائے گا۔نوٹس اصلی ہونے کی صورت میں صحیح ڈیٹا سامنے آ جائے گا۔نوٹس غلط ہونے کی صورت میں ٹیکس گزاران اپنے متعلقہ ریجنل ٹیکس دفتر میں اس کی شکایت درج کرائیں اگر داد رسی نہ ہو تو ابف بی آر ایکٹ کی سیکشن 7 کے تحت مندرجہ بالا شکایت بذریعہ ڈاک یا ای میل ندیم ڈار، ممبر فیٹ، ایف بی آر ہاؤس، کانسٹی ٹیوشن ایونیو، اسلام آباد۔ای میل [email protected] پر بھی ارسال کی جا سکتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.