ہواوے P8 کا کسٹومائزڈ’’ Perfect Selfie‘‘ موڈ لازوال یادوں کوسنبھالنے کا متاثرکن آپشن

پیر 29 جون 2015 19:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) لوگوں کے طویل طے شدہ رجحانات کودیکھتے ہوئے Huawei بھی ان کے قدم سے قدم ملاکرچلنے کی کوشش کررہا ہے اور اپنے صارفین کیلئے اب تک ایسی ٹیکنالوجیزمتعارف کروائی ہیں جوان کیلئے بیک وقت آسانی اور خوشی لارہی ہیں ۔اس وقت تفریح اور خوشی کے تمام مواقعوں پرSelfie اتارنا ایک فیشن بن گیا ہے ۔ہواوے P8 کا "Perfect selfie" شوٹنگ موڈ ، تصویر اور متعلقہ اثرات کوانتہائی خوبصورت بناکر پیش کرتا ہے جبکہ اس کے علاوہ یہ آپشن خود کار طریقے سے آبجیکٹ کا پتہ بھی لگا لیتا ہے تاکہ اس کو خوبصورتی سے سجایا جاسکے ۔

’’ beauty mode ‘‘ گروپ تصویر میں تمام لوگوں کو خوبصورت بنانے کے قابل ہے۔ ہواوے P8 ، فون کے مالک کی شناخت کرتا ہے اوران کو موجودہ موڈ کے مطابق خوبصورت بنا سکتا ہے جبکہ دیگر صارفین کو فون میں موجود پہلے سے مقررہ انڈیکس فراہم کیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

مالکان کس طرح ’’بیوٹیفائنگ موڈ‘‘ کو مقررکرتے ہیں ؟جب فون کو سب سے پہلے Selfie لینے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے تویہ صارف سے پوچھے گا کہ کیا وہ اس کا مالک ہے ۔

یہ عمل آپ کیلئے فوٹوگرافنگ انٹرفیس لاتا ہے جہاں پر آپ اپنی پسندکی سکن فیچرزکے مطابق ہرآپشن کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں ۔اس کے بعد آپ تصویرکولاک اوردیکھنے کیلئے انٹرفیس پر بٹن کوکلک کریں ۔ہواوے P8 میں جلد ہی وائٹننگ ، پالشنگ ، ان لارجنگ آئیز، ناک اور چہرے کوتبدیل کرنے کے آپشن بھی موجود ہوں گے ۔مستقبل میں ہواوے P8 ، چہرے میں فرق کرنیوالی تکنیک کے استعمال سے اپنے مالک کی شناخت کرے گا اورموجودہ بیٖوٹیفائنگ فیچرزکوا ستعمال کرتے ہوئے انھیں مزید خوبصورتی فراہم کرے گا۔

متعلقہ عنوان :