سٹی ٹریفک پولیس نے برساتی پانی کی نکاسی یقینی بنانے کیلئے 18مقامات کی فہرست واسا کو بھجوا دی

پیر 29 جون 2015 20:03

لاہور۔29 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس نے واسا حکام کو شہر کی اہم شاہراہوں پر واقع 18چوکوں کی فہرست بھجوائی ہے جہا ں بارش کے دوران پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

سی ٹی او کی ہدایت پر موسم برسات میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو بارش کے دوران شہر بھر میں دورہ کرتے ہوئے ٹریفک مسائل والے پوائنٹس سے بارش کے پانی کی نکاسی کروائیں گے طیب حفیظ چیمہ نے واسا افسران کواہم مقامات اور چوراہوں جن میں جی پی او چوک،اک موریہ دوموریہ،ہوٹل کالے خان،ڈیوس چوک،لکشمی چوک،ٹرن تاج کراؤن،قادری چوک،ٹرن ایس ایس پی کارنر،جین مندر،چوک ایم اے او کالج،چوک شاہ عالمی،مین مارکیٹ چوک،فردوس مارکیٹ،اکبر چوک،بھٹی چوک،ناخداچوک،برکت مارکیٹ،اور ٹرن غازی روڈکی فہرست بھجوائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بارش شروع ہوتے ہی سٹی ٹریفک پولیس کی خصوصی ٹیم شہر بھرکادورہ کرتے ہوئے واسا افسران کو آگاہ کریں گے۔پانی کی نکاسی کیلئے واسا کی مشینری اور گاڑیاں موقع پر پہنچ جائیں گی۔سی ٹی او نے کہا کہ شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :