صوبے کے دریاؤں کے حفاظتی بندوں کے پاس ہر قسم کی تجاوزات کے خاتمہ کیلئے کمیٹی تشکیل

پیر 29 جون 2015 20:03

لاہور۔29 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) چیف ریلیف کمشنر پنجاب ندیم اشرف نے کہا ہے کہ حکومت نے فوری طور پر دریاؤں ، نہروں اور ندی نالوں کے کنارے واقع ہر قسم کی تجاوزات کے خاتمہ کے لئے فوری طور پر تجاوزات کے خاتمہ کی کمیٹی برائے فلڈ 2015 تشکیل دی ہے-انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام کمشنرز اس کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے جبکہ دیگر ڈی سی او، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور چیف انجینئر محکمہ انہار اس کے ممبر ز ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محکمہ انہار دریاؤں کے حفاظتی بندوں کے کنارے کسی بھی قسم کی تجاوزات بارے نشاندہی کریں گے اور متعلقہ انتظامیہ ان تجاوزات کو ایک ہفتہ کے اندر ختم کرکے اعلی حکام کو رپورٹ ارسال کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر ڈویژن کا کمشنرکیبٹ کمیٹی برائے فلڈ کو اس بارے اپ ڈیٹ معلومات فراہم کرے گا۔