ٹریکٹر ٹرالی کی چنگ چی رکشہ کو ٹکر، 6 ماہ کی بچی اور خاتون سمیت تین افراد ہلاک

پیر 29 جون 2015 20:17

لاڑکانہ ۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) ٹریکٹر ٹرالی کی چنگ چی رکشہ کو ٹکر سے 6 ماہ کی بچی اور خاتون سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ڈرائیور فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے گاؤں بچل مہیسر کے رہائشی خاندان عید کی خریداری کے لئے لاڑکانہ شہر آیا جہاں سے واپس جاتے ہوئے ان کی چنگ چی رکشہ کو آریجا پھیڑو والے روڈ پر ہزار واہ گاؤں کے قریب ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 40 سالہ حاجی حواران خروس، 30 سالہ خورشید خاتون اور 6 ماہ کی بچی سروہی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دو خواتین مسماة تسلیم اور مریم شدید زخمی ہو گئے۔

واقعہ کے بعد ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو چانڈکا میڈیکل اسپتال کے شعبہ حادثات پہنچایا جہاں لاشوں کے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ زخمی دونوں خواتین کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے ٹریکٹر کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔