ایم اے و ڈبل ایم اے کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

پیر 29 جون 2015 20:17

کراچی ۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) ایم اے اور ڈبل ایم اے پرائیوٹ کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی۔

(جاری ہے)

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے اعلامیہ کے مطابق ایم اے اور ڈبل ایم اے پرائیوٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2014ء کیلئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 200 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 6 جولائی 2015ء تک توسیع کر دی گئی ہے۔ طلبہ اپنے امتحانی فارم 3500/=) (3300+200= روپے فیس برائے سال اول/ آخر کے ساتھ بینک کاؤنٹرز واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کرا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2008ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 5000 روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔