بھارت کا دورہ زمبابوے کیلئے سکواڈ کا اعلان، اجنکیا راہانے قیادت کے فرائض انجام دیں گے

پیر 29 جون 2015 20:25

بھارت کا دورہ زمبابوے کیلئے سکواڈ کا اعلان، اجنکیا راہانے قیادت کے ..

نئی دہلی ۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) بھارتی کرکٹ بورڈ نے دورہ زمبابوے کیلئے بلے باز اجنکیا راہانے کو ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم دورے کے دوران تین ون ڈے اور دو ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ ٹی 20 اور ون ڈے کے کپتان ایم ایس دھونی، ٹیسٹ کے کپتان ویرات کوہلی، روہیت شرما، سریش رائنا، آر ایشون، شیکھر دھون اور امیش یادیو کو آرام کا موقع دیا گیا ہے۔

ان کے متبادل کے طور پر مرلی وجے، منوج تیواری، کیدار جادیو، روبن اتھاپا، منیش پانڈے، ہربھجن سنگھ، کرن شرما اور سندیپ شرما کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جو زمبابوے کے خلاف اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ سکواڈ میں اجنکیا راہانے (کپتان)، مرلی وجے، امباتی رائیڈو، منوج تیواری، کیدار جادیو، روبن اتھاپا، منیش پانڈے، ہربھجن سنگھ، اکشر پاٹیل، کرن شرما، دھول کلکرنی، سٹورٹ بنی، بھونیشور کمار، موہیت شرما اور سندیپ شرما شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی نے اے ٹیم کا اعلان بھی کیا ہے۔ چیتشوار پجارا کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کے ایل راہول، ابھینوو مکنڈ، کرن نائر، شیریاس آئیر، نیمن اوجھا، وجے شنکر، امیت مشرا، پرگیان اوجھا، شردل ٹھاکر، ورن ایرن، ابھیومینو متھن، امیش یادیو، شیریاس گوپال، بابھا اپاراجیت شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :