بھارتی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ زمبابوے کا دورہ کرے گی

پیر 29 جون 2015 20:25

نئی دہلی ۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) بھارت کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ زمبابوے کا دورہ کرے گی جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور دو ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹیم ایم ایس دھونی کے بغیر میدان میں اترے گی جو آرام کی غرض سے سیریز میں حصہ نہیں لے رہے ان کی جگہ اجنکیا راہانے کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔ بھارت اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 10 جولائی کو کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے 12 جولائی جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 14 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ دورے میں شامل دو ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ 17 جولائی جبکہ دوسرا 19 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :