کراچی،ہاشو گروپ نے ریحان فیض پیرزادہ کو پرل کانٹی نینٹل ہوٹل کا جی ایم مقرر کردیا

ریحان فیض پیرزادہ ہوٹل انڈسٹری میں 20سال کا تجربہ رکھتے ہیں

پیر 29 جون 2015 20:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) ہاشو گروپ آف ہوٹلز نے ریحان فیض پیرزادہ کو پرل کانٹی نینٹل ہوٹل کراچی کا جنرل منیجر مقرر کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ریحان فیض پیرزادہ ہوٹل انڈسٹری میں 20سال کا تجربہ رکھتے ہیں اور پرل کانٹی نینٹل کراچی کے لئے نہایت خوشی کا مقام ہے کہ اب اِس ادارے کی ایک ایسی شخصیت کو جنرل منیجر مقرر کیا گیا ہے جس نے اپنے کیریئر کی ابتداء اِسی ہوٹل سے کی تھی اور یہ اُن کی سخت محنت اور جدوجہد کا نتیجہ ہے۔امید ہے کہ اُنکی اعلیٰ قیادت میں پرل کانٹی نینٹل کراچی ترقی کی منازل تیزی سے طے کرے گا۔`

متعلقہ عنوان :