پولیس جرائم کی بیخ کنی اور مکمل خاتمے کیلئے جامع آپریشن اور ٹارگٹڈ چھاپہ مار کارروائیاں یقینی بنائے،سہیل انور سیال

سماج دشمن عناصر کے گھناؤنے عزائم ناکام بنانے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد مزید سخت کیا جائے،صوبائی وزیر داخلہ کی ہدایت

پیر 29 جون 2015 20:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے پولیس کو ہدایات جاری کیں کہ جرائم کی بیخ کنی اور مکمل خاتمے کیلئے جامع آپریشن اور ٹارگٹڈ چھاپہ مار کارروائیوں کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سماج دشمن عناصر کے گھناؤنے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کو مزید سخت کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سندھ پولیس کے افسران اور جوانوں کی اب تک کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کی سلامتی جیسے بنیادی فرائض کی انجام دہی انتہائی محنت، لگن، دیانت داری سے یقینی بنایا جائے۔ صوبائی وزیر داخلہ نے جرائم پیشہ عناصر اور ان کے منظم گروہوں کے خلاف ٹھوس اور موثر کارروائیوں پر پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات جوئے کے اڈوں اور دیگر سماجی برائیوں کے خلاف پولیس کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ معاشرے کو ایسے جرائم سے پاک کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :