اقتصادی راہداری سے 3 ارب لوگ فائدہ اٹھائیں گے،اسحاق ڈار

ایشیاء انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک وسائل کی دستیابی کے حوالے سے خطہ کے ممالک کی مدد کرے گا خطے کے ممالک کے درمیان تجارت‘ سرمایہ کاری‘ مالیاتی لین دین سے امن اور خوشحالی آئے گی،خطاب

پیر 29 جون 2015 20:31

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سے خطہ کے تین ارب سے زائد لوگ فائدہ اٹھا سکیں گے ۔ خطے کے ممالک کے درمیان تجارت‘ سرمایہ کاری‘ مالیاتی لین دین سے امن اور خوشحالی آئے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیجنگ میں ایشیا انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کے آرٹیکلز آف اگریمنٹ کی تقریب کے بعد خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان توانائی اور مواصلات کے متعلقہ شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے مالیاتی سپورٹ حاصل کرے گا۔ خطہ میں ترقی کیلئے توانائی اور مواصلات میں سرمایہ کاری بہت ضروری ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ ایشیاء انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک وسائل کی دستیابی کے حوالے سے خطہ کے ممالک کی مدد کرے گا انہوں نے مزید کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری میں توانائی اور مواصلات کے متعلق میگا پراجیکٹس شامل ہیں جس سے سنٹرل شمال اور مغربی ایشیاء کے تین ارب سے زائد لوگ فائدہ اٹھا سکیں گے انہوں نے مزید کہا کہ خطہ کے ملکوں کے مابین تجارت سرمایہ کاری ‘ مالیاتی بہاؤ سے ریجن میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ سماجی عدم مساوات ‘ علاقائی تفاوت کو بھی کم کرنے میں مدد ملے گی تقریب کے بعد وزیر خزانہ نے چینی صدر سے ملاقات کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف اور صدر ممنون حسین کی جانب سے اے آئی آئی بی کو قائم کرنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بینک کے قیام کا مقصد خطے میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے لئے فنڈز کی فراہم ہے تاکہ ہمیں بنیادی ڈھانچے کے مابین پائے جان والے فرق کو کم کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :