کچی محلہ میں 4بہنوں کے المناک قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار

پیر 29 جون 2015 20:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے کچی محلہ میں 4بہنوں کے المناک قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے الہ قتل اسلحہ اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی ،موبائل سیٹ بھی برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 27جون کو تھانہ ہشتنگری کے علاقے کچی محلہ میں 4بہنوں کے المناک قتل پر سی سی پی او صاحب نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن کی نگرانی میں ایس پی سٹی محمد افضل ،ڈی ایس پی سٹی 2صاحبزادہ سجاد ،ایس ایچ او ہشتنگری ریاض علیشاہ بمعہ نفری پولیس ایک ٹیم تشکیل دی جنہوں نے 24گھنٹوں کے اندر اندرگزشتہ نصب شب اطلاع ملنے پر ایف ار پشاور ،متنی کے علاقے واقعہ ضیاء الدین نامی شخص کی کمینگاہ پر چھاپہ زنی کی گئی چھاپے کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کی فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2قاتل ملزمان فضل قادر، فضل حسین اور مالک مکان ضیاء الدین کو موقع پر گرفتار کر لی ان کے قبضے سے آلہ قتل اسلحہ اورقتل کے واردات میں استعمال ہونے والے موبائل سیٹ گاڑی الٹو مہران برآمد کرکے ڈروئیورابراہیم کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :