فلپائن پاکستان سے پچاس ہزار ٹن چاول خریدے گا
فلپائن کی حکومت چاہتی ہے کہ چاول کی خریداری رواں سال نومبر تک مکمل ہوجائے، رائس ایکسپورٹرز
پیر 29 جون 2015 20:39
منیلا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) فلپائن نے آٹھ لاکھ ٹن سے زائد چاول درآمد کرنے کی تیاری شروع کردی۔ پچاس ہزار ٹن چاول پاکستان سے بھی خریدے جائیں گے۔
(جاری ہے)
رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رفیق سلیمان نے کہا ہے کہ فلپائن اپنی مقامی طلب کو پورا کرنے کے لیے چین ، بھارت اور پاکستان سے پچاس پچاس ہزار ٹن چاول خریدنے کے علاوہ تھائی لینڈ سے دو لاکھ ترانوے ہزار ٹن اور ویت نام سے بھی اتنی ہی مقدار میں چاول درآمد کرنے کا معاہدہ کرے گا۔
رائس ایکسپورٹرز کے مطابق فلپائن کی حکومت چاہتی ہے کہ چاول کی خریداری رواں سال نومبر تک مکمل ہوجائے۔ پاکستان کی چاول کی سالانہ پیداوار ستر لاکھ ٹن ہے جبکہ ملک کی مقامی کھپت تیس لاکھ ٹن ہے۔ اضافی پیداوار برآمد کر کے سالانہ دو ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا جاتا ہے۔ `متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے
-
اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے
-
عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی
-
گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ
-
اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا
-
برائیلر گوشت کی قیمت میں10روپے فی کلو اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.