ضرب عضب کی کامیابی ملک میں امن کی ضمانت ہے،مفتی لیاقت رضوی

پاکستان تاریخ کے فیصلہ کن دور سے گزر رہا ہے، دشمن قوتیں ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں بی بی سی کی رپورٹ پر ایم کیو ایم کیخلاف قانونی کارروائی کرنا حکومت کا فرض ہے، اجتماع سے خطاب

پیر 29 جون 2015 20:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) پاکستان سُنّی تحریک کے ڈویژنل صدرمفتی لیاقت علی رضوی نے کہاہے کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی ملک میں امن کی ضمانت ہے۔ پاکستان تاریخ کے فیصلہ کن دور سے گزر رہا ہے۔آپریشن ضرب عضب سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر دشمن قوتیں ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں ، ملک دشمن عناصرکا گھیرا تنگ کرکے ہی دہشتگردی کیخلاف جنگ کو کامیابی سے ہمکنار کیا جاسکتا ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ پر ایم کیو ایم کیخلاف قانونی کاروائی کرنا حکومت کا فرض ہے۔ملک سے غداری کرنے والوں کونشانِ عبرت بنایاجائے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے جامعہ غوثیہ ملپورمیں طلباء کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کاکہناتھاکہ عالمی طاقتیں کراچی میں سول وار کروانا چاہتی ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارت نے ہمیشہ پا کستان کے اندر مداخلت کرتے ہوئے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے،پاکستان میں بھارتی مداخلت کا معاملہ عالمی برادری کے سامنے اٹھایا جائے۔

قوم متحد ہو کر بھارت کے عزائم ناکام بنا دے۔ مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ نے رمضان میں عوامی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔لو ڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے جنگی بنیادو ں پر کام کرنا ہو گا ۔ کرپٹ سیاستدان جمہوریت کی ناکامی کے ذمہ دار ہیں ۔کرپشن کرنے والوں کو سیاست بدر کرنا ہو گا۔`