حکومت بی بی سی کی رپورٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرے،شاہد لطیف

رپورٹ پر ایم کیو ایم خاموش ہے لگتا ہے دال میں کچھ کالا ہے،رپورٹ حساس معاملہ ہے ،دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوناچاہیے،سابق ائیر مارشل

پیر 29 جون 2015 20:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) سابق ائیر مارشل شاہد لطیف نے کہا ہے کہ حکومت ایم کیو ایم سے متعلق بی بی سی کی رپورٹ کو فوری طور پر سپریم کورٹ میں چیلنج کرے تا کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے،اپنے جاری ایک بیان میں سابق ائیر مارشل شاہد لطیف نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ایم سے متعلق بی بی سی کی رپورٹ بغیر حقائق کے شائع نہیں ہوئی کیونکہ بی بی سی ایک بڑا غیر ملکی خبررساں ادارہ ہے اور بغیر حقائق کے کوئی رپورٹ جاری نہیں کرتی،انہوں نے کہا کہ اس بی بی سی کی رپورٹ پر ایم کیو ایم خاموش ہے لگتا ہے دال میں کچھ کالا ہے اگر رپورٹ حقائق پر نہ ہوتی تو ایم کیو ایم کہرام برپا کردیتی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی دور حکومت میں امریکہ میں پاکستانی سفیر حسین حقانی نے ایک میمو لکھا تھا جس پر عدالت نے اسے غدار قرار دیا تھا ،حسین حقانی اس وقت امریکہ میں بیٹھا ہوا ہے اور سی آئی اے نے اسے ایڈوائزر مقرر کررکھا ہے،انہوں نے کہا کہ بی بی سی نے جو رپورٹ ایک حساس معاملہ ہے ،حکومت کا فوری طور پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنا چاہیے تا کہ اس رپورٹ پر کارروائی کو آگے بڑھایا جا سکے