آئی سی سی نے تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، یاسر شاہ 9ویں پوزیشن پر آگئے

پیر 29 جون 2015 20:47

آئی سی سی نے تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، یاسر شاہ 9ویں پوزیشن پر ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کر نے والے پاکستانی لیگ سپن یاسر شاہ آئی سی سی ٹیسٹ باؤلنگ رینکنگ میں کیر یئر بیسٹ 9ویں پوزیشن پر آگئے ہیں،ون ڈے ٹیم کے قائد اظہر علی بھی بیٹسمینوں کی رینکنگ میں کیر یئر بیسٹ 12ویں پوزیشن پر آگئے ہیں،احمد شہزاد ایک درجے ترقی پاکر 37ویں نمبر پر براجمان ہیں جبکہ تجر بہ کار بیٹسمین یونس خان 3درجے تنزلی کے بعد 8ویں،مصباح الحق 5درجے تنزلی کے بعد 14ویں،اسد شفیق 6درجے تنزلی کے بعد 18ویں،سرفراز احمد 5درجے تنزلی کے بعد 21ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کے مایہ ناز آف سپنر سعید اجمل ایک درجے تنزلی کے بعد 12ویں ،ذوالفقار بابر ایک درجے تنزلی کے بعد 34ویں ،وہاب ریاض 5درجے تنزلی کے بعد 46ویں ،جنید خانایک درجے تنزلی کے بعد 20ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیم رینکنگ میں ساؤتھ افریقہ بدستور پہلے ، آسٹریلیا دوسرے،نیوزی لینڈ تیسرے اور پاکستان چھٹے نمبر پر براجمان ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے پاکستان اور سری لنکا کے ٹیسٹ میچ کے اختتام کے بعد تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی۔

جس میں ون ڈے ٹیم کے قائد اظہر علی بھی بیٹسمینوں کی رینکنگ میں کیر یئر بیسٹ 12ویں پوزیشن پر آگئے ہیں،احمد شہزاد ایک درجے ترقی پاکر 37ویں نمبر پر براجمان ہیں جبکہ تجر بہ کار بیٹسمین یونس خان 3درجے تنزلی کے بعد 8ویں،مصباح الحق 5درجے تنزلی کے بعد 14ویں،اسد شفیق 6درجے تنزلی کے بعد 18ویں،سرفراز احمد 5درجے تنزلی کے بعد 21ویں نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا کے سٹیفن سمتھ پہلے جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز دوسرے ،،جنوبی آفریقہ ہی کے ہاشم آملہ تیسرے اور سری لنکا کے کمار سنکاکارا چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔

دوسری جانب باؤلنگ رینکنگ میں سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کر نے والے پاکستانی لیگ سپن یاسر شاہ آئی سی سی ٹیسٹ باؤلنگ رینکنگ میں کیر یئر بیسٹ 9ویں پوزیشن پر آگئے ہیں اور پاکستان کے مایہ ناز آف سپنر سعید اجمل ایک درجے تنزلی کے بعد 12ویں ،ذوالفقار بابر ایک درجے تنزلی کے بعد 34ویں ،وہاب ریاض 5درجے تنزلی کے بعد 46ویں ،جنید خانایک درجے تنزلی کے بعد 20ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔آئی سی سی باؤلنگ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین بدستور پہلے ، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسرے جبکہ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔