نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبے میں بروقت اورموثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں، نفرت انگیز تقاریر کسی صورت برداشت نہیں، ایسی تقاریر کرنے والوں کیخلاف قانون کے تحت بلاامتیاز کاروائی کی جائے، منافرت پر مبنی لٹریچر کیخلاف کارروائی جاری رکھی جائے ، لاؤڈسپیکر اور وال چاکنگ پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے،جرائم کی روک تھام کے حوالے سے اینٹی گریٹڈ کمانڈ، کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سنٹر کے قیام کا منصوبہ بہت اہمیت کا حامل ہے ، مرحلہ وار پروگرام کے تحت اس منصوبے کو راولپنڈی، ملتان، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں بھی شروع کیا جائے گا

وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کا امن عامہ کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب , وزیر اعلیٰ کا اجلاس میں مساجد، امام بارگاہوں اور عبادت گاہوں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم