وزیراعلیٰ پنجاب کی کالاشاہ کاکو کے قریب دہشت گردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف

پیر 29 جون 2015 20:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کالاشاہ کاکو کے قریب دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری کا مظاہرہ کرکے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر آپریشن میں حصہ لینے والے تمام افسران اور اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے جرأت اور بہادری کے ساتھ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا۔ وزیراعلیٰ نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن میں حصہ لینے والے افسروں اور اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہکہا کہ پوری قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔

متعلقہ عنوان :