ہنگو،چارروزگزرنے کے باوجودبجلی کی لائنیں ٹھیک نہ ہوسکیں،تحصیل ٹل کے تمام علاقے بجلی سے محروم
اکثر علاقوں میں پانی کی شدید قلت، شدید ترین گرمی میں عوام روزہ دار اور گھریلو خواتین مشکلات کاشکار، اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
پیر 29 جون 2015 21:05
ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) رمضان المبارک میں تحصیل ٹل کے تمام علاقے بجلی سے محروم ،چار دن پہلے تیز آندھی کے باعث مین سپلائی لائن کو ہونے والے نقصان کو پیسکو انتطامیہ تاحال ٹھیک کرنے میں ناکام، چار دن سے عوام بجلی کو ترس رہے ہیں، اکثر علاقوں میں پانی کی شدید قلت، شدید ترین گرمی میں عوام روزہ دار اور گھریلوں خواتین کے مشکلات برداشت سے باہر ہو گئی، اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، پیسکو کا ٹیکنیکل سٹاف نقص کو دور کرنے کے لئے دن رات کام کر رہا ہے کل تک بجلی کی سپلائی کو بحال کر دیں گے، ترجمان واپڈہ پیسکو حیات وزیر بنگش۔
تفصیلات کے مطابق چار روز قبل ضلع ہنگو کے تحصیل ٹل کو بجلی سپلائی کرنے والے مین ٹرانسمیشن لائن کو شدید آندھی اور طوفان کی وجہ سے نا قابل تلافی نقصان پہنچا تھا جس کے بدولت تحصیل ٹل کے تمام علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے چار دن گزر جانے کے باؤجود تحصیل ٹل کے تمام علاقے بجلی کی بنیادی سہولت سے محروم ہے۔(جاری ہے)
جس کی وجہ سے رمضمان المبارک میں روزہ داروں اور گھریلوں خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،سخت ترین گرمی کی وجہ سے خواتین ،بچوں،بوڑھوں اور مریضوں کا جینا محال ہو چکا ہے جبکہ ہسپتالوں میں موجود ادویات کی بھی خراب ہونے کا خدشہ ہے ۔
عوامی حلقوں نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔دوسری طرف پیسکو کے ترجمان حیات وزیر بنگش نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمیں عوام کے مشکلات کا احساس ہے ہنگامی بنیادوں پر ٹیکنیکل سٹاف اور ٹرانسمیشن لائن کی بحالی کے لئے کام کر رہا ہے ۔ہماری کوشش ہے کہ کل تک ٹرانسمیشن لائن بحال ہو جائے اور عوام کو بجلی کی فراہمی شروع کر دیں۔مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.