سیکرٹری صحت پنجاب نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کے سنٹر ای این ٹی سپیشلسٹ ڈاکٹرمحمد اسحاق کو گریڈ20میں ترقی دیدی

پیر 29 جون 2015 21:07

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) سیکرٹری صحت پنجاب نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کے سنٹر ای این ٹی سپیشلسٹ ڈاکٹرمحمد اسحاق کو گریڈ20میں ترقی دیدی ہے ڈاکٹر اسحاق کا ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کے سینئرترین ڈاکٹرز میں شمار ہوتا ہے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع میانوالی کے سابق صدر ڈاکٹر شیر گل خان نیازی، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فاروق روکھڑی ،سابق سیکر ٹر ی اطلاعات ڈاکٹر احسان الحق،ڈاکٹرعبدالرؤف خان ،ڈاکٹر محمد شاہ ہاشمی ،ڈاکٹرسعادت ہاشمی ،ڈاکٹر میاں آل رسول شاہ ،ڈاکٹرعصمت اﷲ خان،ڈاکٹر رانا ارشدمحمود ،ڈاکٹر طارق محمود ،ڈاکٹر محمدحسنین خان نیازی،ڈاکٹرحافظ محمد بشیر ،ڈاکٹر حافظ محمد آصف اور پیرا میڈیکل سٹاف نے ڈاکٹر محمد اسحاق کو 20گریڈ میں ترقی پر دل کی اتہا گہرائیوں سے مبارک باد دی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :